ہمارا سندھ حکومت پر اختیار نہیں، آپ کی تنخواہ کا معاملہ ہم حل نہیں کرسکتے

ہمارا سندھ حکومت پر اختیار نہیں، آپ کی تنخواہ کا معاملہ ہم حل نہیں کرسکتے

کراچی: اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس کراچی میں ہوا جس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان، چیف سیکریٹری سندھ نے شرکت کی

اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد، مویشی منڈیوں کے انتظامات، ہاٹ اسپاٹ ایریاز، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے خصوصی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اسد عمر نے عباسی شہید اسپتال کے کورونا وارڈ کا دورہ کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر اور سینئر میڈیکل ڈائریکٹر کے ایم سی نے اسد عمر کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسد عمر اور وسیم اختر کو واپس جانے سے روک لیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے اسد عمر کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کی تنخواہیں جلد فراہم کردی جائینگی۔
اسد عمر نے ڈاکٹرز کا مسئلہ حل کرنے سے ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں سے بات کرینگے، ہمارا سندھ حکومت پر اختیار نہیں، آپ کی تنخواہ کا معاملہ ہم حل نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے