پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ مثبت انداز میں منسلک رہنا بہت اہم ہے

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ مثبت انداز میں منسلک رہنا بہت اہم ہے

’اسلام آباد: ہمارے آئی ایم ایف کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں جو نہ صرف ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کو توسیع دے گا بلکہ دوسروں کو بھی حمایت کا اشارہ دیتا ہے

آر ایف آئی دوسرے اور سہ ماہی جائزے کے بغیر پروگرام سے منسلک رہنے کی سہولت فراہم کرتا ہے لیکن فیصلوں میں ہچکچاہٹ مثلاْ کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنا مالی بوجھ اور پالیسی فیصلوں میں رکاوٹ پیدا کرے گا۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ اقدامات کے بڑے حصے کو آگے بڑھانا ہے اس میں تمام اطراف سے بہتر وضاحت کے لیے ٹیکس سسٹم بہتر بنانا شامل ہے۔
جنرل سیلز ٹیکس پر عالمی بینک کا اپنا نقطہ نظر ہے اور وزارت خزانہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا چاہتی ہیں تا کہ اس انداز میں آگے بڑھے کی راہ ہموار ہو جو سب کے لیے قابل قبول ہو اور پھر فوری طور پر آگے بڑھا جائے۔
دوسرا مسئلہ بجلی کی قیمتوں میں مؤثر انداز میں اضافہ کرنے کا ہے جسے کووِڈ 19 کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اور اس معاملے پر بھی مختلف فریقین کا مختلف نقطہ نظر ہے جسے اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے اکٹھا کرنا ہوں کہ کس طرح گردشی قرضوں کے مسئلے سے نمٹا اور سبسڈی میکانزم کو حقیقی بنایا جائے تا جی سبسڈی ان تک پہنچے جن کے لیے دی گئی ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت میکانزم پر غور کیا جارہا ہے جس سے فائدہ اٹھانے والوں کے ماہانہ معاوضے میں اضافہ یا ان کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
اس کے علاوہ کچھ میکانی چیزیں ہیں مثلاً اسٹیٹ بینک کے قانون میں تبدیلی جسے سب سے پہلے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید یہ کہ بروقت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی اور سب سے اہم یہ کہ آئل اور گیس سیکٹر سے متعلق معاملات کو حل کیا جائے تا کہ ریونیوز اور تیل اور گیس کمپنیوں کے مالی معاملات پورے سیکٹر کو متاثر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: دوران سماعت کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ زیر غور آیا تو چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے