ہارون رشید پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات کر دیا ہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات کر دیا ہے، انٹرویو اور دیگر معاملات مکمل ہو جانے کے بعد انہوں نے آج ہی عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ہارون رشید ایک سال قبل چیف سلیکٹر کے عہدے پر فائز رہے، اس وقت قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2016 میں ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی تھی جس میں پاکستان پہلے راﺅنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں ہارون الرشید کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20-2019 کے کرکٹ سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے