لاہور: عیدالاضحی پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل ضروری ہے، حکومت کی مخلصانہ کوششوں اور عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی ہے
عوام کو عید الاضحی کے موقع پر بھی احتیاطی تدابیر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کےشہری خودکواور دوسروں کوکورونا سے بچائیں، میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہوگا،عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤ ں نے کورونا وائرس کی صورتحال پر پر منفی سیاست کرکے قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی، پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کا میاب رہی، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اب چپ کاروزہ رکھ لینا چاہیے۔