مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، نواز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے نام پیغام میں کہا ہے کہ تمام اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں پاکستان ہم سب کا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اہداف کے حصول میں مسیحی برادری کا کردار قابل قدر ہے، مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جب کہ تمام اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں پاکستان ہم سب کا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم مسیحی برادری کی قومی خدمات کی دل سے قدر کرتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہر پاکستانی کی قومی ذمہ داری ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کی حفاظت قانونی و آئینی تقاضہ ہے اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لئے اتحاد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات, میں , کام یابی پر, نریندر مودی کو مبارک باد

انتخابات میں کام یابی پر نریندر مودی کو مبارک باد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے