احسان اللہ احسان کے خلاف کارروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے

احسان اللہ احسان کے خلاف کارروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے

کراچی: بلاول بھٹو کو طالبان دہشت گرد احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کا معاملہ، سندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کیخلاف فوری کارروائی کرکے اس کہ خلاف مقدمہ درج کیا جائے

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے مزید کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کچھ بھی ہوا تو اس کہ ذمے دار عمران خان ہونگے، بلاول بھٹو نے بیان عمران خان کیخلاف دیا تھا دھمکی احسان اللہ احسان نے کیوں دی، انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دی گئی دھمکی کی اسلام آباد اور بنی گالا سے کسی نے بھی مذمت نہیں کی، اب قوم جان چکی ہے کہ طالبان نے کس کے کہنے پر دھمکی دی۔
عمران خان نے احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکی کی مذمت تک نہیں کی، اسماعیل راہو نے کہا کہ کیا عمران خان کہ کہنے پر احسان اللہ احسان نے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی دی، سب جانتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کے تانے بانے کہاں پر جاکے ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے