کراچی کے صارفین کی اووربلنگ شکایت کیلئے عارضی مرکز قائم نہیں کیا، نیپرا کی تردید

کراچی کے صارفین کی اووربلنگ شکایت کیلئے عارضی مرکز قائم نہیں کیا، نیپرا کی تردید

کراچی: نیپرا کا کہنا ہے کہ کراچی کے صارفین کی اووربلنگ شکایت کے لیے عارضی مرکز قائم نہیں کیا، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں چلنے والی خبر درست نہیں ہے

نیپرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرانے کے لیے ریجنل آفس 2013 سے کام کررہا ہے، صارفین کی سہولت کے لیے ریجنل آفس ہفتہ، اتوار بھی کھلا رہے گا، کے الیکٹرک صارفین شکایات کے ازالہ کے لیے ریجنل آفس سے رجوع کریں۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نیپرا نے کراچی میں مرکز کا افتتاح کرکے عوام کو ریلیف دینے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
چند روز قبل نیپرا نے شہر قائد میں بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے اوورلوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عوامی سماعت کی تھی جب کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے، عادل صدیقی گزشتہ ماہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے