ملک بھر میں تیل کی ترسیل مکمل طور پر بند کردی گئی

ملک بھر میں تیل کی ترسیل مکمل طور پر بند کردی گئی

کراچی: آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز گزشتہ روز سے ہڑتال پر ہے، ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے تک اپنی ہڑتال برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئل ٹینکرزکنٹریکٹرزکو پیر کو مذاکرات کیلئے اسلام آباد طلب کرلیا گیا

صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل حل نہیں ہورہے، آج سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل مکمل بندکی جارہی ہے، انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں ہے۔
کنٹریکٹرز کے مطابق کرونا صورتحال میں انکم ٹیکس کو 3 فیصد کردیا ہے، یکم جولائی 2020ء سے لگائے گئے ٹول ٹیکس کو واپس لیا جائے، وائٹ آئل پائپ لائن کے آنے کے بعد ہمیں اس میں سرمایہ کاری سمیت کاروبار کی اجازت دی جائے، کمرشل لوڈنگ کو فی الفور بند کیا جائے۔
ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پرانے طرز کی گاڑیوں کے حوالے سے پالیسی واضح کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے