سال 2020 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 27.84 فیصد کمی آئی

سال 2020 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 27.84 فیصد کمی آئی

اسلام آباد: پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق کہ فیول گروپ کا کُل درآمدی بل سالہا سال کی بنیاد پر 27.84 فیصد کمی کے ساتھ 10 ارب 42 کروڑ ڈالر ہوگا، ان میں سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی مقدار میں 3.7 فیصد اضافے کے باوجود اس کی قدر میں 24.54 فیصد کمی آئی

اسی طرح گزشتہ مالی سال کے دوران خام تیل کی درآمدی قیمت 40.44 فیصد اور مقدار میں 24.54 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 20.21فیصد کی کمی آئی۔
دوسری جانب مالی سال 2020 میں لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس کی درآمدی قیمت میں 17.63 فیصد اضافہ ہوا جو زیادہ تر مقامی پیداوار میں قلت کے باعث ہوا۔
جون میں ماہانہ بنیادوں پر آئل گروپ کی درآمدات 53 فیصد سے زائد کمی کے بعد گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 61 کروڑ 31 لاکھ 30 ہزار ڈالر ہوگئی۔
خام تیل کی درآمد میں کمی کی وجہ سے مقامی ریفائنریز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں بھی کمی آئی۔
جس کے نتیجے میں جولائی تا جون مالی سال 2020 میں پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 42.74فیصد کمی ہوئی۔
اسی طرح خام پیٹرولیم کی برآمدات کی قدر میں 34.88 فیصد کمی آئی کی پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 68.13 فیصد کم ہوگئیں۔
اس کے ساتھ ہی پیٹرولیم ٹاپ نیفتھا کی برآمد میں 27.17 فیصد کمی آئی۔
ملک سے پیٹرولیم کی مقامی پیداوار اور برآمدات میں کمی کے باعث معاشی نمو میں کمی آئی کیونکہ تیل کے درآمدی بل میں بھی دگنا اضافہ ہوا۔
مشینری کی درآمدات 1.56 فیصد کے بعد کے مقابلے میں کم ہو کر8 ارب 78 کروڑ ڈالر ہوگئی جو گزشتہ برس الیکٹریکل اور ٹیلی کام مشینری کی درآمد میں اضافے کے بعد 8 ارب 92 کروڑ ڈالر تھیں۔
الیکٹریکل مشینری اور آلات کی درآمد میں26۔41 فیصد اضافہ ہوا، بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمد میں 8.74 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے