کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث شہر کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث شہر کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار ہے، کم و بیش شہر کا ہر علاقہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے

شہر کے وہ علاقے جہاں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ان میں نارتھ ناظم آباد ،نارتھ کراچی، بفرزون اور لیاقت آباد شامل ہیں جہاں حسب معمول بجلی کی فراہمی گزشتہ رات بھی معطل رہی، اورنگی ٹاؤن،گلبہار اور اطراف کے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ رات بھر چلتا رہا۔
کورنگی، کھوکراپار، ملیر، گلستان جوہر اور گلشن اقبال بھی اندھیرے میں ڈوب گیا، گارڈن ویسٹ اور اطراف کےعلاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا رہے، لوڈشیڈنگ اور گرمی کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
شہریوں کا شکوہ ہے کہ بار بار شکایات درج کرانے کے باوجود کے ای ہیلپ لائن پر کچھ نہیں بتایا جارہا، ان کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کو بھی لوڈشیڈنگ کا جواز بنالیا جاتا ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے، لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بھر کم بل بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس کی وبا نے حالات مشکل بنا دیے ہیں اور اوپر سے شدید گرمی میں ہونے والی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے