آصف زرداری نے اپنے ساتھیوں کو خود ہی اغوا کرایا ہے، رانا ثناء اللہ کی نئی پھل جھڑی

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے خود ہی اپنے ساتھیوں کو اغواء کرایا تاکہ وہ آئندہ الیکشن میں سندھ کے عوام کو بےوقوف بنا کر ووٹ حاصل کریں۔ چوہدری نثار کے خلاف اگر ایف آئی آر کٹوائی گئی تو اس میں مجرم آصف علی زرداری ہی ثابت ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ملک میں توانائی کے جن منصوبوں پر کام ہو رہا ہے انہیں دسمبر2017ء تک مکمل کر لیا جائے گا اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تعیناتی کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اے ڈی خواجہ کو وفاقی حکومت نے نہیں بلکہ سندھ کی صوبائی حکومت نے خود لگایا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے الزام عائد کیا کہ اپنی تعیناتی کے بعد اے ڈی خواجہ نے سندھ حکومت کی جانب سے غیرقانونی بھرتیوں کے احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا، انہوں نے خود کمیشن کھایا اور نہ ہی پیپلزپارٹی کی حکومت کو کمیشن کھانے دیا جس کی بنیاد پر انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے