نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی ہاؤسنگ تعمیرات کااجلاس آج ہوگا

نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی ہاؤسنگ تعمیرات کااجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی ہاؤسنگ تعمیرات کااجلاس آج دوپہر12 بجےوزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ، کمیٹی کم لاگت والے گھروں سے متعلق رابطہ کاری اورسہولت کاری انجام دے گی

اجلاس میں ہاوسنگ،منصوبہ بندی،خزانہ، توانائی ،پیٹرولیم اور قانون و انصاف کے افسران شریک ہوں گے جبکہ صوبوں کے چیف سیکرٹریز و نمائندگان سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
کمیٹی ہاؤسنگ کےجاری منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے رابطہ کمیٹی ترقی و تعمیرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ایک گھر پر تقریباً 3 لاکھ کی سبسڈی دی جائے گی، بینک سے جو قرضہ لیا جائے گا، 5 مرلےکے گھر پر5 فیصدسود دینا ہوگا، پہلے مرحلے میں 10 مرلے کے گھر کے لیے 7 فیصد سود دینا ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بینکوں کو کہا ہے کہ 5 فیصد پورٹ فولیو صرف تعمیرات کے لیے رکھیں، مجموعی طور پر یہ رقم 330 ارب روپے بنتی ہے، قومی رابطہ کمیٹی کا مقصد ہوگا بینکوں کے ساتھ جو رکاوٹیں ہوں گی انہیں دور کریں گے۔
ہ تعمیرات سے متعلق ون ونڈو آپریشن کردیا ہے، ہر صوبہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے کام چلائے گا، ایک ویب پورٹل بنائئیں گے محکموں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جس سے وقات کی بچت ہوگی، بھاگ دوڑ میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پروجیکٹ صرف اسی سال کے لیے رکھا ہے، تعمیرات میں جو بھی سرمایہ کاری کرے گا اس سے پوچھ گچھ نہیں ہوگی، ہمیں اس پروجیکٹ کے لیے 31 دسمبر تک وقت ملا ہے، لوگوں سے کہتا ہوں 31 دسمبر تک جتنی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں کریں، کبھی کسی حکومت نے عام لوگوں کو گھر بنانے کے لیے ایسی آسانی پیدا نہیں کی، عوام بھی ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

 اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے