جمعے کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارشوں کی پیش گوئی

جمعے کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارشوں کی پیش گوئی

کراچی: جمعہ(17جولائی)کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے،ان کا کہنا ہے کہ شہر میں جمعے سے ہونے والی بارشوں کا دورانیہ صرف ایک دن پر محیط رہنے کا امکان

بارش کا سلسلہ بعدازاں سمندر میں شہر کے مغربی جانب سے عمان کی جانب منتقل ہوجائے گا۔
مون سون کی ہواؤں کا سلسلہ اس وقت رن آف کچھ بھارت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہورہا ہے، اسی سلسلے کی وجہ سے بدھ کو اندورن سندھ تھرپارکر کے صدر مقام مٹھی میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے۔
بارش سے قبل معمول سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ 24 اور 25 جولائی کے درمیان مون سون کے تحت بارش ہونے کا امکان بھی برقرار ہے، جس کے تحت 2 سے 3 روز تک وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 37.4 ڈگری ریکارڈ ہوا، کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 76 جبکہ شام کو 58 فیصدریکارڈ ہوا،سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں،آج(جمعرات) کو مطلع مرطوب جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 36 سے 38 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے