اگر فریقین آئندہ ہفتے تک جواب جمع نہیں کراتے تو عدالت ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرے گی

اگر فریقین آئندہ ہفتے تک جواب جمع نہیں کراتے تو عدالت ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرے گی

اسلام آباد: درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وزیراعظم کے زلفی بخاری، شہزاد اکبر، ندیم افضل چن، ظفر مرزا، علی نواز اعوان، ڈاکٹر معید اور عثمان ڈار سمیت 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی غیرآئینی قرار دی جائے

درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کیس کی پیروی کے دوران ہی نعیم الحق کا انتقال ہوگیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ یوسف بیگ مرزا، شمشاد اختر اور افتخار درانی نے بطور معاون خصوصی استعفیٰ دے دیا۔
درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ وہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 9 کے قواعد کے تحت معاونین خصوصیوں کے کردار کی تحقیق کی ہدایت دے۔
اپریل کے مہینے میں وفاقی حکومت میں وفاقی یا وزیر مملکت کی حیثیت کے ساتھ مشیروں اور معاونین خصوصی کی ایک بڑی تعداد کے تقر کے وفاقی حکومت کے اختیار پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان تعیناتیوں کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ی گئی تھی۔
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے اراکین کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈیڑھ درجن سے زائد تعداد میں معاونین خصوصی اور مشیر آئین کے مطابق نہ تو پارلیمنٹ کے منتخب رکن ہیں اور نہ ہی کابینہ کا حصہ ہیں اس کے باوجود وہ ایگزیکٹو اتھارٹی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وزیر اعظم کے خصوصی معاونین اور مشیر جو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کی حیثیت رکھتے ہیں وہ تنخواہوں، الاؤنسز، مراعات سمیت کسی بھی مالی فائدے کے حقدار نہیں ہے۔انہوں نے نشاندہی کی تھی کہ چونکہ وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت اعتماد پر کام کرتے ہیں لہٰذا وہ پاکستان کے دوسرے شہریوں کی طرح قانون کی پابندی کرنے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

اسلام آباد: جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئےاپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے