گاڑیوں کی ریلی نکالی جائیگی، ایوان کے سامنے ہارن بجاکر حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کی جائیگی

گاڑیوں کی ریلی نکالی جائیگی، ایوان کے سامنے ہارن بجاکر حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کی جائیگی

کراچی: ملک کے مختلف حصوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد ایوان کے سامنے گاڑیوں کے ہارن بجاکر ’سوئے ہوئے ‘ حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کرے گی۔ اجتماع میں چاروں صوبوں کے تاجر بھرپور حصہ لیں گے

سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ اور آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر شرجیل گوپلانی کراچی سے بھرپور تعداد میں تاجروں کے ساتھ شرکت کریں گے۔ یہ اجتماع پاکستان بھر کے تاجروں اور عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے کیا جارہا ہے جبکہ اس وقت ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔ کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اس کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔
بجلی‘ گیس‘ تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ حکومت فی الفور یوٹیلٹی بلز میں کمی کرے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا بھر میں کم سے کم ہوتی جارہی ہیں اورملک میں بیک جنبش قلم فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے بڑھادیے گئے جس سے روزمرہ کی چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں۔ اگرحالات و معاملات ایسے ہی رہے تو عوام اور تاجروں کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، لہٰذا ملک بھر کے تاجروں کی مشترکہ آواز ہے کہ ہارن بجاکر حکمرانوں کو جگانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

 اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے