پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کا ٹول ٹیکسز کو ختم اور کرایوں میں اضافے کا مطالبہ

پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کا ٹول ٹیکسز کو ختم اور کرایوں میں اضافے کا مطالبہ

کراچی: آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پورے ملک میں تیل کی ترسیل نہیں ہوگی

حکومت ہمارے مطالبات پر نظر ثانی کرے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے تیل کی سپلائی بند رہے گی۔
شمس شاہوانی نے کہا 48 گھنٹے بعد ملک بھر میں تیل کی قلت ہوجائے گی، ہم مجبوراً احتجاج کررہے ہیں ہم نے حکومت سے بار بار مطالبہ کیا لیکن حکومت نے ہماری نہ سنی لہذا تنگ آکر ہڑتال کا فیصلہ کیا۔
گزشتہ روز آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی اور آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر عبیداللہ آفریدی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے، یکم نومبر 2019ء سے اب تک کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، ان میں اضافہ کیا جائے، نہ ماننے کی صورت میں ہم غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر سپلائی معطل کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے