کراچی میں احتجاجی سیاست کا موسم، تحریک انصاف نے بھی کراچی حقوق مارچ کا اعلان کردیا

کراچی:  احتجاجی سیاست کا موسم مکمل جوبن پر آگیا ہے، جماعت اسلامی، متحدہ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے بعد تحریک انصاف بھی شہر قائد کے عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے میدان میں آگئی، 30 اپریل کو مزار قائد سے کراچی حقوق مارچ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کراچی والوں کو حقوق دلانے کے لئے احتجاج کا اعلان کر ڈالا۔ تحریک انصاف کا کراچی حقوق مارچ 30 اپریل کو مزار قائد سے شروع ہوگا جس کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماء تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پہلے بوڑھے اور اب نوجوان وزیراعلیٰ سے بھی کام نہیں ہو رہا، بلدیاتی اور سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عوام اپنے حقوق کے لئے 30 اپریل کو گھروں سے نکلیں، جب تک سب نہیں نکلیں گے مسائل حل نہیں ہونگے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں نے دعویٰ کیا کہ جیسے اسٹیل ملز کے لیبر یونین ریفرنڈم میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی، اسی طرح عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سندھ بھی چھین لیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا تھا اس کے علاوہ متحدہ پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر کا اجراء کیا تھا جبکہ پاک سرزمین پارٹی کا عوامی مسائل کے حل کے لئے گذشتہ 9 دنوں سے دھرنا جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

25 مئی سے 27 مئی, تک کراچی میں ہیٹ ویو, جاری رہنے, کا خدشہ

25 مئی سے 27 مئی تک کراچی میں ہیٹ ویو جاری رہنے کا خدشہ

کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 مئی سے 27 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے