ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی قیمت میں 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی قیمت میں0.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے

سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت6.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
گزشتہ روز اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ٹیرف میں کمی تجویز کی تھی۔ اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل کے لیے 1287.19 روپے ایم ایم بی ٹی یو کی ڈیمانڈ ہے، ایس این جی پی ایل کے لیے ڈیمانڈ پر 623.31 ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے۔
جون میں سوئی نادرن سسٹم پر آر ایل این جی قیمت6.13 ڈالر تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پرآر ایل این جی قیمت 6.27 ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے