امریکی کمپنی کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کے کامیاب نتائج

امریکی کمپنی کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کے کامیاب نتائج

امریکا: امریکی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی موڈرنا نے خوشخبری دی ہے کہ ان کی تیارہ کردہ کووڈ 19 ویکسین کے پہلے آزمائشی مرحلے کے نتائج کامیاب رہے ہیں،

ویکسین کی دو خوراک استعمال کیں ان میں وائرس کلنگ اینٹی باڈیز کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پائی گئیں۔
مطالعے کے مطابق ان افراد میں سے کسی پر بھی ویکسین کے خطرناک اثرات مرتب نہیں ہوئے البتہ کچھ افراد نے تھکاوٹ، سر درد، سردی لگنا، پٹھوں میں درد جیسی شکایات کیں تاہم یہ اثرات ان میں دیکھے گئے جنہوں نے دوسری خوراک بہت زیادہ مقدار میں لی تھی۔
موڈرنا وہ پہلی کمپنی ہے جس نے 16 مارچ کو ویکسین کا ٹرائل انسانوں پر کرنا شروع کیا تھا اور اب 66 دنوں کے بعد اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
کامیاب نتائج پر امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا یہ خوشی کی خبر ہے، اس سے کوئی بھی منفی اثرات سامنے نہیں آئے بلکہ یہ وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے ایک اہم ویکیسن ہے جو اینٹی باڈیز کو متوازن کرے گی۔
ڈاکٹر فاؤچی نے ٹیلیفونک انٹرویو میں کہا کہ اگر موڈرنا کی یہ کی ویکسین قدرتی انفیکشن کے مقابلے میں کوئی ردعمل دے سکتی ہے تو اسے فاتح قرار دیتے ہیں، اس لیے ہم اس کے نتائج سے بہت خوش ہیں۔
کسی بھی ویکسین کی تیاری کے پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلے میں اس کی سیفٹی کو جانچا جاتا ہےجب کہ تیسرے مرحلے میں اس کے مؤثر ہونے کی آزمائش کی جاتی ہے۔
چین کی سائنوواک بائیوٹیک کمپنی نے بھی کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تیار کی گئی اپنی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائلز برازیل میں شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا کے صحتیاب مریضوں سے پلازما لینے کا فیصلہ

کورونا کے صحتیاب مریضوں سے پلازما لینے کا فیصلہ

امریکا: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کی وبا کو اگست کے اختتام تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے