کراچی میں سیوریج سسٹم کی تعمیر سمیت ملک میں دیگر اہم منصوبوں کی منظوری دے دی

کراچی میں سیوریج سسٹم کی تعمیر سمیت ملک میں دیگر اہم منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد:عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کرونا کے باعث کاروباری نقصانات کا بھی جائزہ لیا گیا

اجلاس میں بیرون ملک 22.5ملین سعودی ریال کی ایکوٹی سرمایہ کاری کے علاوہ پورٹ قاسم میں پمپ ہاوٴسز اور زیر زمین واٹرٹینکس منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
میشرخزانہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پورٹ قاسم صنعتی زون میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، کراچی میں سیوریج سسٹم کی تعمیر کے منصوبوں کو بھی منظور کرلیا گیا۔
اجلاس کو گندم کی خریداری سے متعلق وزارت خوراک نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 75فیصد تک گندم محفوظ کرلی گئی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی پروکیورمنٹ جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

 اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے