وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم دے دیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم دے دیا، سندھ بھرمیں مویشی منڈیاں ایس اوپیز کےتحت کھولی جائیں گی تاہم منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈیوں کے منتظمین ایس اوپیز پر عملدرآمدکے پابند ہوں گے ، مرادعلی شاہ نے کہا کہ مویشی منڈیوں سےمتعلق ایس اوپیز کا اجرا ہوگا، عوام مویشی منڈیوں میں جانے سے گریز کریں۔
اجلاس میں مویشی منڈیوں میں کورونا ٹیسٹ کیلئےموبائل ٹیمز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، موبائل ٹیمزمویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے کورونا ٹیسٹ کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے گلی کوچوں میں مویشی منڈیوں کی روک تھام کیلئے ڈی سیزکو ہدایت کرتے ہوئے کہا مویشی منڈیوں میں بچوں کے جانے پر پابندی ہوگی،
مراد علی شاہ نے جانوروں کی قربانی کیلئےیونین کونسل سطح پر مخصوص جگہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا جانوروں کی قربانی کیلئے مخصوص جگہ بنائی جائیں، اگر گلی گلی جانور ذبح ہونگےتو بیماریاں پھیلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی: حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورِ حق کراچی میں پریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے