غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانےکی کوشش کی گئی

غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانےکی کوشش کی گئی

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی مشکلات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو سے بی بی کی وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کردیا

علی زیدی کا کہنا تھا کہ غیرتصدیق شدہ وصیت کوبی بی کی وصیت کے طور پر پیش کیا گیا اور غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ باپ بیٹےنےپیپلز پارٹی پر قبضےکیلئے بھی یہی جعلی کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا ، انتخاب ہتھیانے اور لال شہباز کی سرزمین پرلوٹ مار کیلئے یہی وصیت استعمال ہوئی۔
سارے جھوٹ بے نقاب کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، باپ بیٹا یہاں وہاں کی ہانکنےکے بجائے بی بی کی مبینہ وصیت قوم کو دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے