سندھ پولیس میں کورونا کے 150 نئے کیسز سامنے آگئے

سندھ پولیس میں کورونا کے 150 نئے کیسز سامنے آگئے

کراچی: سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس میں گزشتہ 2 روز کے دوران کورونا وائرس کے 150 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک 2 ہزار 360 کے قریب افسران اور جوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں

 16پولیس افسران و جوان فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے جن میں سے 14 کا تعلق کراچی جب کہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تھا۔
ترجمان سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کا شکار ایک ہزار 649 اہلکار زیر علاج ہیں جب کہ 695 افسران اورجوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اوربلند حوصلہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی: حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورِ حق کراچی میں پریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے