حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پہلی ملاقات سےانکارکررہےہیں

حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پہلی ملاقات سےانکارکررہےہیں

کراچی: ملزم عزیربلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے گفتگو میں کہا ہے کہ زیدی کا پہلے بھی مشکورتھا آج بھی ہوں، شکرہےآپ لوگ لیاری کے حوالے سے لوگوں کو بے نقاب کررہےہیں

حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پہلی ملاقات سےانکارکررہےہیں میں دوسری اورتیسری ملاقات کا بھی انکشاف بھی کروں گا اور ضروت پڑی تو ان ملاقاتوں کا ثبوت دوں گا، ظفربلوچ کی سربراہی میں ان کی آصف زرداری سےملاقت ہوئی تھی ، لیاری، ملیراور دیگر مضافاتی علاقوں پرعزیربلوچ کی کمانڈاچھی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ نبیل گبول سےپوچھیں وہ ایم این اے ہونے بعد لیاری میں داخل کیوں نہ ہوسکے، ارشدپپو کاقتل ہواتوصورتحال بہتررکھی جاسکتی تھی۔
ملزم عزیربلوچ کے قریبی ساتھی نے مزید کہا کہ میرےخلاف جھوٹےمقدمات کوقائم رکھاگیا اور دیگرلوگوں کے خلاف مقدمات کوختم کیا گیا۔
وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان بلوچ کی انکشافات سے بھرپور ویڈیو جاری کی تھی ، جس میں عزیر بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بارے میں حبیب جان نے کہا تھا کہ 2012 کے آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے عزیر بلوچ سے دوبارہ رابطہ کیا، اور اسے پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 کروڑ روپے دیے گئے، لیاری آپریشن کے بعد عزیر بلوچ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے