نشتر میڈیکل یونی ورسٹی کے وائس چانسلر مصطفی کمال پاشا انتقال کر گئے

نشتر میڈیکل یونی ورسٹی کے وائس چانسلر مصطفی کمال پاشا انتقال کر گئے

ملتان: مصطفیٰ کمال پاشا نجی اسپتال میں 14 جون سے زیر علاج تھے تاہم انھیں بچایا نہ جا سکا، چند دن قبل سانس لینے میں تکلیف کے باعث انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا

پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نشتر میڈیکل یونی ورسٹی کے پہلے وائس چانسلر تھے اور ایک ماہر لیپرو اسکوپک سرجن تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر نشتر گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 67 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں، جس سے اموات کی تعداد 5386 ہو گئی ہے، گزشتہ روز کرونا کے 2165 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 55 ہزار 769 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 77 ہزار 573 ہے، اب تک 172,810 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,078 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تھانے پر دہشت گرد کے حملے کو ناکام بنا دیا

تھانے پر دہشت گرد کے حملے کو ناکام بنا دیا

لاہور: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد نے برکی روڈ پر سی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے