ملتان میں آپریشن ردالفساد، 10 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید، 2 زخمی: آئی ایس پی آر

ملتان: ملتان میں آپریشن ردا لفساد کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے 10 دہشتگردوں کو مار گرایا جبکہ 3 جوان بھی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے صبح سویرے ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ آپریشن کیا جس دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران مقابلے میں رینجرز کے 3 جوان شہید اور 2 زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی ار کا کہنا ہے کہ آپریشن ڈیرہ غازی خان سے 15 کلو میٹر دور جنوب میں بستی دیروانی میں کیا گیا جس دوران دہشتگرد اصفر دیروانی، محمد نعیم سمیت 10 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے خوالدار آصف، سپاہی آفتاب اور سپاہی عزیز اللہ شامل ہیں جبکہ 2 زخمی جوانوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جماعت الدعوہ ,کے نائب, امیر, مولانا عبدالرحمٰن مکی, گرفتار

جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبدالرحمٰن مکی گرفتار

لاہور: کالعدم تنظیم فلاح انسانیت اور جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبدالرحمٰن مکی کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے