مشال خان کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا، فضا سوگوار

مردان: عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلباء کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالب علم مشعال خان کو نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد سپردہ خاک کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مردان کی خان عبدالولی خان یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہنگامے اور اسلامی جمعیت کے طلباء کے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے طالب علم مشعال خان کو صوابی میں ان کے آبائی گاؤں زیدہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب اور توہین رسالت کے الزام میں مشتعل طلباء نے ایک طالب علم مشعال خان کو تشدد کر کے مار دیا تھا جبکہ ہنگامے میں 4 طلباء زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی

صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی

پشاور: این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے