آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کے سرحدی قصبے پر حملے کی مذمت

آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کے سرحدی قصبے پر حملے کی مذمت

اسلام آباد: دفترخارجہ کے مطابق آرمینیائی فوج نے 12جولائی کو آذربائیجان کے قصبے تووز پر حملہ کیا جس میں بہت سے آذربائیجانی مارے گئے

ترجمان دفترخارجہ نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نوگورنو کاراباخ تنازعہ حل نہ ہونا خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ ہے۔ اس حملے کے خطے کی سلامتی کے لئے بہت زیادہ خطرات ہوں گے اور تنازع کے پرامن حل کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔
دفترخارجہ نے کہا کہ آرمینیائی اقدام کا مقصد بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے، پاکستان نوگورنوکاراباخ تنازعہ پر اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

اسلام آباد: جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئےاپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے