ناصر عباس اور حامد رضا کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، پانامہ سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے مسلم لیگ قاف کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملکی سیاست، پاناما کیس اور سعودی ملٹری اتحاد کی سربراہی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ بیرون ملک منتقل کی جانی والی رقم اور اثاثوں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کا پوری قوم کو انتظار ہے۔ پاکستان کے 20 کروڑعوام قومی خزانہ لوٹنے والوں سے احتساب چاہتے ہیں۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، کوآرڈینٹرایڈووکیٹ آصف حسین بھی موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں

ہمیں کاروبار, کے لیے, پہلے, بہترماحول, مہیا کرنا ہے

ہمیں کاروبار کے لیے پہلے بہترماحول مہیا کرنا ہے

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ڈسکوز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے