دودھ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

دودھ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

کراچی: شاکر گجر نے کہا کہ کراچی میں دودھ 110 روپے لیٹر فروخت ہوتا رہا ہے مگر دودھ زبردستی 90 روپے لیٹر فروخت کرانےکی کوشش کی جارہی ہے

انہوں نے کہا کہ فی الحال 120 روپےفی لیٹر دودھ فروخت کیا جائے گا اور دودھ کی قیمت میں بتدریج اضافہ کیاجائےگا، کمشنر کراچی کو بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے طاقت کا نہیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ ہم نے دودھ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی لیکن کسی دکاندار کو اجازت نہیں کہ اپنی مرضی سے دودھ کی قیمت بڑھا دے۔
کمشنر کراچی نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہے، ڈیری فارمرز سے سپلائی ہونے والے دودھ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا تاہم ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔
کراچی میں دودھ فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے اور شہر میں دودھ 120 روپے لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے