لاس اینجلس کے قریب جھیل میں ڈوبنے والی ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش برآمد ک

لاس اینجلس کے قریب جھیل میں ڈوبنے والی ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش برآمد ک

کیلی فورنیا: ہالی ووڈ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش برآمد کرلی گئی، اداکارہ 8 جولائی کی دوپہر اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ لاس اینجلس سے 45 میل دور واقع پیرو جھیل کی سیر کرنے پہنچی تھیں اور لاپتا ہوگئی تھیں

اداکارہ کی تلاش کا کام گزشتہ 6 دن سے جاری تھا اس دوران غوطہ خور اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا تھا۔
جمعے کو ریسکیو ٹیم کے عہدیداروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اداکارہ کی لاش نہیں ملے گی۔
ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اداکارہ کی لاش اندر پانی میں کسی چیز میں پھنس گئی ہوگی، جس کی وجہ سے اس کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ جھیل میں نہانے پر مکمل پابندی نہیں ہے تاہم جھیل کا پانی بہت زیادہ ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے نہانے والے بعض افراد بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔
نایا ریویرا نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم انہوں نے فلموں میں اداکاری کی شروعات 2011 میں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اہم معاہدہ طے پایا گیا

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اہم معاہدہ طے پایا گیا

اسرائیل: اسرائیلی حکام کے مطابق موساد کے نام سے مشہور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے چیف، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے