نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ناک کے نیچے شہر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی یکساں لوڈ شیڈنگ

نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ناک کے نیچے شہر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی یکساں لوڈ شیڈنگ

کراچی: گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے صنعت کاروں سے بلا تعطل بجلی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، تاہم کے الیکٹرک نہ اپنے وعدوں کا پاس رکھتی ہے نہ سرکار کے، اضافی گیس، فرنس آئل اور 800 میگا واٹ بجلی ملنے کے باوجود بجلی کا بحران جوں کا توں ہے

نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ناک کے نیچے شہر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی اور زرعی تمام صارفین کو یکساں لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔
ادھر رات کو بن قاسم پاور پلانٹ وَن کا ایک اور یونٹ بند کر دیا گیا ہے، جس کے بند ہونے سے سسٹم سے 130 میگا واٹ کی بجلی نکل گئی، بن قاسم کے 4 یونٹ پہلے ہی بند ہیں، جن میں سے 2 کوئلے پر منتقلی اور 2 مرمت کے نام پر بند کیے گئے ہیں، کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ یونٹ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہوا۔
130 میگا واٹ کی مزید قلت کے نام پر مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ بڑھا کر 3 سے 5 گھنٹے کر دی گئی ہے، کے الیکٹرک پہلے ہی صرف گیس کے پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی: حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورِ حق کراچی میں پریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے