کراچی میں مون سون کے نئے سسٹم کے تحت تیز اور درمیانی بارشیں

کراچی میں مون سون کے نئے سسٹم کے تحت تیز اور درمیانی بارشیں

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 24سے 25جولائی کے درمیان کراچی میں مون سون کے نئے سسٹم کے تحت تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے

24 سے 25 جولائی کے درمیان شہر میں نئے مون سون سلسلے کی توقع ہے جو طاقتور بھی ہوسکتا ہے، اوراس کے تحت شہر میں درمیانی اورتیز بارشیں ہونے کی توقع ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر میں آئندہ 5 سے 6 روز کے دوران موسم اسی طرح سے خوشگوار رہنے کا امکان ہے، تیز بارش کا سبب بننے والا سسٹم اس وقت کراچی کے اطراف میں کہیں موجود نہیں ہے، تیز سمندری ہواؤں کی وجہ سے بننے والے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو رہی ہے، اور انہی بادلوں کی وجہ سے کل بھی شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جب کہ آج شہر کا مطلع ابرآلود رہنے اور کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی فوڈ ریسٹورنٹس نے حکومت سندھ کی کورونا ایس اوپیز کو مذاق بنادیا

سی فوڈ ریسٹورنٹس نے حکومت سندھ کی کورونا ایس اوپیز کو مذاق بنادیا

کراچی: رات گئے تک ان سی فوڈ کے ریسٹورنٹس پر شہریوں کارش نظر آتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے