یونس و مصباح کو آخری سیریز دیکر اچھی روایت قائم کی گئی، شاہد آفریدی

کرکٹر شاہد آفریدی کے زخم پھر ہرے ہوگئے، کہتے ہیں کہ پی سی بی نے یونس اور مصباح کو آخری سیریز دے کر اچھی روایت قائم کی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ میرےحوالے سے پی سی بی نے ایسا نہیں کیا، تاہم مجھے افسوس بھی نہیں، مجھے نہ کوئی الوداعی میچ چاہیے نہ ہی کو ئی سیریز کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ جو پیار ملا عوام سے ملا، اس طرح کی پی سی بی سے کوئی امید نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ٹیم کو ماڈرن کرکٹ کھیلنے کے انداز اپنانے ہوں گے ،سرفراز اچھی کپتانی کر رہے ہیں، لیکن بڑی ٹیموں کے خلاف اچھی کپتانی کرنے کی ضرورت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سالانہ بنیاد پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے