نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا

نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا

لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا، اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ماڈل ٹاون لاہور اور جاتی عمرہ رائونڈ نواز شریف کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا گیا

جاتی امرا پر لگا نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا، نیب ذرائع کے مطابق پبلک مقامات پر بھی نواز شریف کو اشتہاری قرار دیے گئے نوٹسز لگائے جائیں گے۔
اسلام آباد کی عدالت نے نوازشریف کوتوشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دیتے ہوئے توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کیلئے 17 اگست تک کا آخری مہلت دی تھی ، عدالت نے کہا تھانواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرورہیں۔
توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

تھانے پر دہشت گرد کے حملے کو ناکام بنا دیا

تھانے پر دہشت گرد کے حملے کو ناکام بنا دیا

لاہور: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد نے برکی روڈ پر سی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے