آصفہ بھٹو زرداری نے خورشید شاہ سے خواتین سے متعلق ریمارکس پر معافی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری او ر بےنظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری اپنے ہی اپوزیشن لیڈر خورشید کے بیان پر برہم ہوگئی ہیں اور ان کو خواتین سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ خواتین سے متعلق پارلیمنٹ میں بار بار ہتک آمیز بیانا دیئے جاتے ہیں، اس طرح کے نازیبا ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کیے جانے چاہئیں، پارلیمنٹ میں خواتین سے متعلق بیان معاشرے کے عکاس ہونگے، پارلیمنٹ ہمارے معاشرے کیلئے ماڈل ہے اور امید ہے کہ خورشید شاہ اپنے ریمارکس پر معافی مانگیں گے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی تقریر کے دوران خواتین بات چیت میں مصروف تھی جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ خواتین خاموش ہو جائیں اگر باتیں کرنی ہیں تو پارلیمنٹ سے باہر جا کریں جس پر خورشید شاہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ خواتین کو بولنے دیں یہ باتیں نہ کریں تو بیمار ہو جائیں گے۔ اسپیکر ایاز صادق نے جواب دیا کہ شاہ صاحب آپ خواتین پر بات کرکے استحقاق مجروح کر رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصفہ کو میری بات پتہ نہیں ہوگی، کون خواتین سے متعلق ایسی بات کر سکتا ہے، ازراہ مذاق بات کی تھی اور یہ سب میڈیا کا کمال ہے کوئی غلط بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے