وفاق المدارس العربیہ پاکستان میں امتحانات شروع

وفاق المدارس العربیہ پاکستان میں امتحانات شروع

اسلام آباد: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات آج ہفتہ سے شروع ہوں گے،3لاکھ 15ہزار889طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ترجمان وفاق المدارس العربیہ کے مطابق امتحانات کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

، کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر امتحانی مراکز اور امتحانی عملی کی تعداد بڑھا دی گئی، ملک بھر میں 2166 امتحانی مراکز قائم کیے گئے جن میں 14809 افراد پر مشتمل نگران عملہ خدمات سرانجام دے گا۔ امتحانات میں 315889 طلبہ و طالبات امتحانات میں شرکت کریں گے، مڈل سے عالمیہ یعنی ایم اے تک کے درجات کا ملک بھر میں ایک ہی وقت میں ایک پرچہ ہوگا۔ وفاق المدارس کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے موجودہ مشکل حالات میں امتحانات کے انعقاد کو وفاق المدارس کی انفرادیت قرار دیا اور امتحانات کے انعقاد کے لیے خدمات سرانجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔یاد رہیکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں بیک وقت ایک ہی پرچہ لیا جاتا ہے اور وفاق المدارس کا منظم,پرامن,مثالی اور ہر قسم کی نقل اور بوٹی مافیا سے پاک امتحانی نظام اپنی مثال آپ ہے۔امتحانات 16جولائی کو اختتام پذیر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

 اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے