کیلی فورنیا کے بیس میں امریکی بحریہ کے جہاز میں زوردار دھماکا

کیلی فورنیا کے بیس میں امریکی بحریہ کے جہاز میں زوردار دھماکا

کیلی فورنیا: کیلی فورنیا کے بیس میں امریکی بحریہ کے جہاز میں زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔ تیزی سے پھیلتی آگ نے جہاز کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

دھماکے کی نوعیت اور وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دھماکے کی آواز سنتے ہی ریسکیو ادارے متحرک ہوگئے، فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ جہاز سے 21 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 17 امریکی بحریہ کے اہلکار ہیں،3 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
امریکی بحریہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بحری فوجی اڈے پر جہاز کی مرمت کی جارہی تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ہلاکتیں نہیں ہوئیں تاہم 21 اہلکار اور شہری زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا کے صحتیاب مریضوں سے پلازما لینے کا فیصلہ

کورونا کے صحتیاب مریضوں سے پلازما لینے کا فیصلہ

امریکا: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کی وبا کو اگست کے اختتام تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے