اسد عمر نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو وارننگ دے دی

اسد عمر نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو وارننگ دے دی

اسلام آباد: اسد عمر نے کہا یہ نہیں ہوسکتا کہ شہریوں کی جائز ضروریات پوری نہ ہوں اور وفاق دیکھتا رہے، کے الیکٹرک ذمہ داری پوری کرے ورنہ نیپرا کارروائی کرے گا

بجلی کمپنی نے اپنا کام نہ کیا تو وفاق اپنا کردار ادا کرے گا، کے الیکٹرک نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نےکہا کہ وہ آج نیپرا کو خط لکھ رہے ہیں جس کے بعد بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہونے پر کے الیکٹرک کو صارفین کے پیسے واپس کرنے پڑیں گے۔
11 جولائی کو گورنر ہاؤس میں گورنر عمران اسماعیل کی سربراہی میں کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک کے حکام اور چیئرمین نیپرا بھی شریک ہوئے تھے۔
اسد عمر اور گورنر سندھ نے اعلان کیا تھا کہ 12 جولائی سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی لیکن ان کے دعوؤں کے برعکس بھی شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کرا چی: اس حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کا کہنا ہے کہ سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے