شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار

کراچی: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف نوعیت کا ہے، شہر کے مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6سے 10گھنٹے پر محیط ہوتا ہے

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف نوعیت کا ہے، شہر کے مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6سے 10گھنٹے پر محیط ہوتا ہے۔
بعض مضافاتی علاقے بارش کے بعد بجلی سے محروم رہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ4سے 5گھنٹے پر مشتمل ہے۔ تجارتی مراکز میں بھی لوڈشیڈنگ کے باعث سرگرمیاں متاثر ہیں۔
بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ان میں سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی، بلدیہ ٹاون، سہراب گوٹھ، یونیورسٹی روڈ، جامعہ کراچی، جامعہ این ای ڈی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ماڈل کالونی، کالا بورڈ، شاہ فیصل اور محمود آباد شامل ہے۔
اختر کالونی کے علاوہ لیاری سمیت صدر اور ایم اے جنا ح روڈ کے علاقے بھی لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے مراکز پر رابطہ کرنے پر تسلی بخش جواب نہیں دیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کرا چی: اس حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کا کہنا ہے کہ سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے