سرکلر ریلوے کو بحال کر نے کے لیے کراچی انتظامیہ کی کوششیں جاری

سرکلر ریلوے کو بحال کر نے کے لیے کراچی انتظامیہ کی کوششیں جاری

کراچی: پاکستان ریلوے نے ٹریک تیار ہونے کے بعد آزمائشی ٹرین چلانے کی تیاری شروع کردی، 14کلومیٹرروٹ پر6کلومیٹر ٹریک تیار کرلیاگیا ہے،8 کلومیٹر ٹریک کی مرمت اور تبدیلی کا کام جاری ہے

سپریم کورٹ نے جلد از جلد کراچی سرکلر ریلوے کی بحال کا حکم دیا تھا ، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے کو بحال کر نے کے لیے کراچی انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرصدارت ان کے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں کے سی آر منصوبے پر عملدرآمد کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات اور کے سی آر منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ لیا گیا،
اجلاس میں کے سی آر منصوبے کی بحالی کے حوالے سے ضروری فیصلے کیے گئے۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی ارشد سلام خٹک نے کمشنر کو کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر عملدرآمد کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، اجلاس میں اردو بازار اسٹیشن سے ڈپو تک نکاسی آب (سیوریج) لائن کی تنصیب اور تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے اجلاس کو جلد از جلد نکاسی آب کی لائن کی تبدیلی پر کام شروع کر نے کی یقین دہانی کرائی، اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ کے سی آر کے 44 کلومیٹر روٹ پر فینسنگ کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ٹینڈرز بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔
اگلے ہفتے فینسنگ کی تنصیب اور تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا، اجلاس میںڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ارشد سلام خٹک، ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے ایم ڈی اسداللہ خان، چیف انجینئر پاکستان ریلوے امیرعلی داؤد پوتہ، ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد، محکمہ منصوبہ بندی سندھ، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ضلعی بلدیات اداروں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلع جنوبی ، شرقی اور غربی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور سینئر پولیس افسران نے شر کت کی۔
کراچی سٹی سے اورنگی تک کا آزمائشی ٹریک 2 ماہ میں مکمل ہوگا پاکستان ریلویز نے ٹریک پر آزمائشی ٹرین چلانے کی تیاری شروع کر دی ہے 14 کلو میٹر تک اس روٹ پر 6 کلومیٹر ٹریک تیار کرلیا گیا ہے، 8 کلومیٹر ٹریک کی مرمت اور تبدیلی کا کام جاری ہے اس ٹریک پر وزیرمینشن، بلدیہ، شاہ عبد الطیف،، سائٹ منگھو پیر اور حبیب بینک اور اورنگی ٹاؤن کے اسٹیشن قائم ہیں اور 5 ریلوے کراسنگ بھی واقع ہیں،کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے منصوبہ بندی کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی: حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورِ حق کراچی میں پریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے