سندھ کے مختلف شہروں میں آج صبح سے بارش کاسلسلہ جاری ہے

سندھ کے مختلف شہروں میں آج صبح سے بارش کاسلسلہ جاری ہے

کراچی: بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، پہلوان گوٹھ، بھٹائی آباد،صفورا گوٹھ اور اطراف میں بجلی کی فراہمی بند کردی گئی

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج صبح سے بارش کاسلسلہ جاری ہے، اندرون سندھ اور کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہلکی اور تیزبارش ہوئی۔
بلدیہ اتحاد ٹاؤن،قائم خانی کالونی، گلشن غازی،اطراف میں بھی بجلی غائب رہی، اس کے علاوہ ملیر پاک کوثرٹاؤن اور اطراف کےعلاقوں میں بھی بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔
شکارپور، سکھر، جیکب آباد اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کئی نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، پانی کی بوندیں گرتے ہی سیپکو نے بجلی کی فراہمی معطل کردی، سکھر میں بارش کے باعث45فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے