صرف 25 منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ اور اس کا نتیجہ فراہم

صرف 25 منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ اور اس کا نتیجہ فراہم

جاپان: اس ٹیکنالوجی کو فوری طور پر پاکستان منتقل کرنے کے لیے پاک جاپان بزنس کونسل نے جاپانی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹ ابتدائی طور پر پاکستان منتقل کی جائیں گی

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نےبتایا کہ ابھی تک کورونا ٹیسٹ کے نتائج کے لیے 24 سے 72 گھنٹے تک انتظار کیا جاتا ہے لیکن نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے اب 25 منٹ میں کورونا وائرس کا نتیجہ حاصل کیا جاسکے گا جب کہ اس کا ٹیسٹ کرنا بھی انتہائی آسان ہوگیا ہے۔
رانا عابد حسین نے بتایا کہ وہ پاکستان میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر یہ ٹیسٹنگ کٹ پاکستان میں متعارف کرائیں گے تاکہ غریب اور نادار افراد کے لیے اس ٹیسٹنگ کٹ کو استعمال کیا جائے۔
رانا عابد حسین نے کہا کہ ابتدائی طور پر 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹ پاکستان منتقل کی جائیں گی جب کہ وہ جاپان میں پاکستانی سفیر امتیاز احمد سے مل کر انہیں بھی نئی جاپانی ٹیکنالوجی سے آگاہ کریں گے۔
رانا عابد حسین کے مطابق نئی ٹیکنالوجی جاپانی اور یورپی اسٹینڈرڈ کے معیار پر پوری اترتی ہے اور یہ ٹیکنالوجی کٹ پرانے اور نئے کورونا وائرس دونوں کو شناخت کرکے بہترین نتائج فراہم کرتی ہے جس کے نتائج 98 فیصد تک درست ثابت ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے

کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے

اوٹاوا: پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے