شہر قائد کے علاقے نیو ٹاؤن میں 20 روز میں ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات

شہر قائد کے علاقے نیو ٹاؤن میں 20 روز میں ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات

کراچی: پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کرنے والے ڈکیتوں کی تعداد 6 تھی، ملزمان نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر گھر لوٹا، ڈکیتوں نے گھر کے افراد پر تشدد بھی کیا، ملزمان نے دروازے پر لگا تالا توڑا، پھر کمرے کی گرل بھی کاٹی

پولیس کے مطابق ملزمان گھر سے 57 لاکھ پاکستانی کرنسی، 5 ہزار ریال، 5 ہزار درہم لوٹ کر فرار ہوئے، ملزمان کی پہچان کے لیے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو چیک کیا جا رہا ہے۔
7 جولائی کو پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ کامبنگ آپریشن کیا تھا، ان علاقوں میں نیو ٹاؤن بھی شامل تھا، آپریشن کے دوران مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی تھی۔
گزشتہ ماہ 22 جون کو بھی نیو ٹاؤن میں ایک تاجر کے گھر میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی، نیو ٹاؤن تھانے کے قریب 5 ملزمان نے گھر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے سوا کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔
متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ مسلح ملزمان نے گھر سے 110 تولے سونا، نقد رقم 6 لاکھ روپے، اور گھر میں موجود 3 ہزار ریال لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے