چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 4 زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار کا ریکارڈ قائم کر چکا ہے

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 4 زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار کا ریکارڈ قائم کر چکا ہے

اسلام آباد: چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 4 زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار کا ریکارڈ قائم کر چکا ہے، اب ایٹمی بجلی کے شعبے میں اٹامک انرجی کمیشن کے اقدامات سے پاور پلانٹ 2 نے بھی ایک سال مسلسل بجلی کی فراہمی کا سنگ میل عبور کر لیا

سی 4 پاور پلانٹ نے بھی ایک سال مسلسل آپریشنل ہونے کا سنگ میل عبور کیا تھا، سی ٹو پلانٹ 325 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد رکھتا ہے، ترجمان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ایٹمی توانائی کمیشن سستی اور ماحول دوست نیو کلیئر بجلی کی فراہمی جاری رکھے گا۔
واپڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کریں گے اور پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
واپڈا کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ ہوگی، منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔
واپڈا کا کہنا ہے کہ ایک سال میں 2 بڑے ڈیمز مہمند اور دیامر بھاشا پر کام شروع کیا جا چکا ہے، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سال 29-2028 میں مکمل ہوگا، اس سے 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

اسلام آباد: سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سینٹر فار پولیو (این ای او سی) ڈاکٹر صفدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے