وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، آپریشن ردالفساد پرتبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سلامتی اورسرحدی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اورسرحدی صورتحال پربات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال اورباہمی دلچسپی کے امورپربھی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے خلاف ملک بھرمیں جاری آپریشن رد الفساد سمیت کراچی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے وزیراعظم کوآپریشن رد الفساد میں پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے مسلح افواج کی ملک میں امن لانے کیلئے قربانیوں کو سراہتے ہوئے آپریشن رد الفساد میں حاصل کامیابیوں پراظہار اطمینان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات, میں , کام یابی پر, نریندر مودی کو مبارک باد

انتخابات میں کام یابی پر نریندر مودی کو مبارک باد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے