لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی :کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا،کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام گھر میں محصور ہیں جبکہ شہر میں بلاجواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے روکا جائے۔
جسٹس خادم حسین شیخ نے ریمارکس دیئے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ تو ہو رہی ہے مگر مکمل دستاویزات پیش کریں گے تو کے الیکٹرک سے پوچھیں گے، کے الیکٹرک کیخلاف نیپرا نے بھی تو نوٹس لیا ہوا ہے، جن بلز پر اوور بلنگ کی گئی ہے وہ بل بھی درخواست کے ساتھ منسلک کریں۔
عدالت نے درخواست گزار کو کے الیکٹرکیلاسف کیس میں مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے