بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور اب گیس کا بحران بھی سر اٹھانے لگا

بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور اب گیس کا بحران بھی سر اٹھانے لگا

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن کو دو دن کے لئے بند کردیا گیا ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس اسٹیشنز کو جمعے کی صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک بند کیا گیا

سسٹم میں گیس کی کمی اور کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کی وجہ سے سی این جی سیکٹر کو سپلائی بند کی گئی، کے الیکٹرک کو بحران میں بھی 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے، صنعتوں کے کیپٹو پاور پلانٹس کو بھی جمعہ سے اتوار تک گیس سپلائی معطل رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں لوڈ شیڈںگ کم کرنے کے لیے کے الیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے صنعتوں کے بجلی گھروں کو تین اور سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کے لیے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے