کے پی اسمبلی اجلاس، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور شام پر امریکی حملے کے خلاف 2 مذمتی قراردادیں منظور

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کو منظور کر لیا ہے، ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کو ضلعی حکومتوں کے 30 فیصد فنڈز پر اختیار حاصل ہو گا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران منظور ہونے والے ترمیمی ایکٹ کے بعد صوبائی حکومت عوامی مفاد کے کسی بھی فنڈ کیلئے ضلعی حکومتوں سے رقم حاصل کر سکے گی، تاہم اس کا استعمال اضلاع میں ہی کیا جائے گا، جبکہ اضلاع کیلئے گرانٹس کی تقسیم کا فارمولا تشکیل دینے کا اختیار بھی صوبائی حکومت کو حاصل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب اسمبلی اجلاس کے دوران سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور شام پر امریکی حملے کے خلاف 2 مذمتی قراردادیں بھی منظور کر لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے شورکی میں ایک مسجد و امام بارگاہ میں دھماکا

پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے شورکی میں ایک مسجد و امام بارگاہ میں دھماکا

 لوئر کرم: پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے