نیپرا نےغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر جمعے کو کھلی کچہری لگانےکا اعلان

نیپرا نےغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر جمعے کو کھلی کچہری لگانےکا اعلان

کراچی: گزشتہ ماہ سے کے الیکٹرک نے فرنس آئل اور گیس کی فراہمی کو بہانا بناکر شہر میں گرمی بڑھتے ہی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے

شہریوں کی جانب سے یہ بھی شکایت کی گئی تھی کہ گھنٹوں گھنٹوں بجلی معطل رہتی ہے اس کے باجود زیادہ بلز وصول کیے جاتے ہیں۔
اس صورتحال میں نیپرا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کھلی کچہری لگانےکا اعلان کیا ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق کورونا وبا کےسبب کچہری میں شرکت کرنے والے زوم لنک پر آسکتے ہیں، اس کے علاوہ نیپراکی ویب سائٹ پربھی دیےگئے نمبر پرکال کرکے شرکت کی جاسکتی ہے یا شہری نیپرا کے ای میل پر بھی شکایات کر سکتے ہیں۔
گزشتہ ماہ نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے مبینہ زیادہ بلز وصول کرنے کا نوٹس بھی لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے